جنوبي وزيرستان: د سليمان خيل قبيلو ملکانو او مشرانو سره د آئي جي ايف سي (جنوب) جرګه
آئی جی ایف سی (ساوتھ) میجر جنرل ہارون حمید چودھری نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خان کوٹ میں سلیمان خیل قبائل کے ملک و مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کیا۔آئی جی ایف سی نے امن کے قیام میں سلیمان خیل قبیلے کی حمایت اور سیکورٹی فورسز کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
جرگہ میں مختلف مسائل پر بات کی گئی جس میں موبائل نیٹورک کی بحالی کیلئے ٹاورز کی تنصیب اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، پولیسنگ و لاء اینڈ ارڈر اور دیگر حل طلب مسائل پر بات چیت کی گئی ۔
آئی جی ایف سی نے موبائل ٹاورز کی تنصیب ،سڑکوں اور پولیس سٹیشنوں کی تعمیر سمیت تمام مسائل کو بروقت حل کرنے اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔
آخر میں جرگے کے شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور قیام امن کیلئے ایف سی کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔