شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے زیر اہتمام نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جاری
شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے زیر اہتمام نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جاری موسم بہار فسٹیویل کا تیسرا دن بھی اختتام پذیر ہوا۔جس میں مقامی لوگوں، نوجوانوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ موسم بہار فیسٹیول میں مختلف علاقوں کے نوجوانوں میں والی بال، فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی اور شجر کاری کے مقابلے منعقد کروائے گئے۔مقامی لوگوں نے علاقے کے نوجونوں میں مثبت تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کو سراہا ۔