شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے کلام فورٹ میں مقامی یونٹ کمانڈر نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وارمر خیل کا دورہ کیا
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے کلام فورٹ میں مقامی یونٹ کمانڈر نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وارمر خیل کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلباء سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقے کی ترقی کیلئے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور طلباء کی اچھی تربیت کرنے کے حوالے سے موثر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ کمانڈر نے طلباء میں اسٹیشنری، کھیلوں کا سامان اور یونیفارم کی تقسیم کے ساتھ مقامی ملک ومشران کی درخواست پر فری میڈیکل کیمپ لگانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔