شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں مقامی یونٹ کمانڈر، شیرخیل گاؤں کے رہائشی خان بٹ خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں مقامی یونٹ کمانڈر، شیرخیل گاؤں کے رہائشی خان بٹ خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔ کمانڈر نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر کمانڈر نے سوگوار خاندان کی مالی معاونت بھی کی اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.