شمالی وزیرستان: ایم پی سی ایل اور پاک فوج کے تعاؤن سے 5000 فری راشن پیکجز تقسیم
شمالی وزیرستان، تحصیل شیوا میں ایم پی سی ایل اور پاک فوج کے تعاؤن سے خصوصی فری راشن پیکج تقسیم کرنے کی مہم شروع کر دی گئی۔ اس سکیم کے تحت ایم پی سی ایل اور پاک فوج تقریباً 5000 راشن پیکج کو تحصیل شیوا کے معصوم خیل اور قابل خیل سے تعلق رکھنے والے 2500 ضرورت مند خاندانوں میں رمضان المبارک کی آمد سے پہلے تقسیم کرے گی۔
مؤرخہ 6 مارچ کو، اس سلسلے کی پہلی تقسیم ہوئی جس میں میسمون خیل اور لنڈی ورا گاؤں کے کل 291 مستحق خاندانوں میں فری راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔
مؤرخہ 7 مارچ کو ، خرگیی شیدان اور سمیع اللہ کوٹ کے 273 ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔
مؤرخہ 8 مارچ کو میسمون خیل کے دو قبیلوں میں 410 راشن پیکج تقسیم کیے گئے. راشن پیکج میں آٹا، گھی، دالیں،چاول، چینی اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔