شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے ذاکر خیل، چھوٹا خوشحالی،بیچی اور بلیل خیل میں پاک فوج کی مقامی یونٹ کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر 25 ضرورت مند اور مستحق خاندانوں میں فری راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔

راشن پیکج میں آٹا، دالیں، چاول، چینی، گھی، دودھ، چائے اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء شامل تھیں تاکہ ضرورت مند افراد کو رمضان المبارک میں کسی چیز میں دشواری پیش نہ آئے۔ مقامی ملک و مشران اور لوگوں نے پاک فوج کے اس جذبے ہمدردی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔