شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پاک فوج کی جانب سے گورنر ماڈل سکول کے طلباء میں دانت، مسوڑوں اور منہ کی صحت کے متعلق آگاہی کیلئے ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پاک فوج کی جانب سے گورنر ماڈل سکول کے طلباء میں دانت، مسوڑوں اور منہ کی صحت کے متعلق آگاہی کیلئے ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔
ڈاکٹرز نے طلباء کو حفظان صحت کے اصولوں، دانتوں کی حفاظت اور برش کرنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی دی۔
اس کے علاؤہ طلباء کے دانتوں کا معائنہ کیا گیا اور 200 اورل ہائجین کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔