شمالی وزیرستان:جی او سی میجر جنرل انجم ریاض سے ایم این اے مفتی مصباح الدین کی ملاقات۔۔۔
شمالی وزیرستان سے نو منتخب ایم این اے مفتی مصباح الدین نے تحصیل چیئرمین میرعلی مولانا احمد سعید اور دیگر معززین کے ہمراہ جنرل آفیسر کمانڈنگ شمالی وزیرستان میجر جنرل انجم ریاض سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایم این اے مفتی مصباح الدین نے خدی میں ایف سی کمپاؤنڈ حملے کے شہداء کیلئے تعزیت اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں امن وامان کے قیام، باہمی ہم آہنگی کے فروغ اور خدی گاؤں میں درپیش مسائل کے سلسلے میں مؤثر تدابیر پر مشاورت کی گئی۔مفتی مصباح الدین کی سربراہی میں آئے وفد نے شمالی وزیرستان میں قیامِ امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کی