-
پاک فوج، شمالی وزیرستان کے تمام بچوں کو تعلیم کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں....
شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پاک فوج کے تعاون سے علاقے کے غریب اور مستحق 48 بچوں کو تعلیم سے روشناس کرنے کیلئے ان کے گھر سے قریبی اسکولز میں داخل کروایا گیا۔ گورنمنٹ پبلک اسکول خلیفہ لطیف میں 15 طلباء، حلال پبلک اسکول شمیری میں 17 طلباء ،کیتھوپبلک اسکول بوبلی میں 11 طلباء اور گورنمنٹ ہائی اسکول ناناخیل میں 5 طلباء کو داخلہ دلوایا گیا۔