-
شمالی وزیرستان،امن کی بحالی یا پھر مستحق دکھی انسانیت کی خدمت ہو پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
سیکورٹی فورسسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی کے علاقے گھڑیوم، گردائی اور ڈمڈیل سے تعلق رکھنے والے سفید پوش اور مستحق طبقہ کے افراد کو رمضان کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے مقامی عسکری حکام کی زیر نگرانی رمضان راشن پیکجز تقسیم کئے گئے۔ راشن پیکجز میں آٹا،گھی،چاول، چینی، اور دیگرروزمرہ ضروریات کی اشیائے خوردنی شامل تھیں۔