شمالی وزیرستان, تحصیل دوسلی کے علاقے ڈمڈیل کے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول میں عید الفطر کی مناسبت سے عید میلے کا انعقاد کیاگیا
شمالی وزیرستان, تحصیل دوسلی کے علاقے ڈمڈیل کے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول میں عید الفطر کی مناسبت سے عید میلے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مقامی ونگ کمانڈر، ملک و مشران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں علاقے کے یتیم بچوں اور مستحق افراد میں عید گفٹس، مٹھائیاں اور فری راشن پیکجز تقسیم کئے گئے۔مقامی لوگوں اور ملک و مشران نے عید میلے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔