شمالی وزیرستان:جی او سی کی اے ایس پی نادیہ وزیر سے ملاقات، پہلی خاتون اے ایس پی بننے پر مبارکباد
شمالی وزیرستان:جی او سی کی اے ایس پی نادیہ وزیر سے ملاقات، پہلی خاتون اے ایس پی بننے پر مبارکباد
جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض نے اے ایس پی نادیہ وزیر سے ملاقات کی اور شمالی وزیرستان کی پہلی خاتون اے ایس پی بننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے نادیہ وزیر کی خدمات کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اے ایس پی نادیہ وزیر کے لیکچر شمالی وزیرستان کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں منعقد کروائے جائیں گے تاکہ شمالی وزیرستان کی باقی بچیاں بھی نادیہ وزیر سے متاثر ہو کر مستقبل میں کامیاب ہوں اور باشعور نسل کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان کا نام بھی فخر سے بلند کریں۔
نادیہ وزیر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک سے ہے.انہوں نے پی ایم ایس کا امتحان پاس کیا اور اپنی جہد مسلسل اور عمل پیہم کی بدولت اے ایس پی سینٹرل جیل پشاور تعینات ہوئی.فخر کی بات یہ ہے کہ قوم کی اس بیٹی نے اپنی تعلیم شمالی وزیرستان سے ہی حاصل کی اور ان کی کامیابی کی لازوال داستان آج شمالی وزیرستان کی باقی بچیوں کے لیے مشعل راہ بنی ہے۔