-
شمالی وزیرستان:ونگ کمانڈر کا دریائے ٹوچی میں ڈوبنے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت،معاونت فراہم
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے شیرانی میں مقامی ونگ کمانڈر، ماما زیارت اور ترمورہ گاؤں کے رہائشی سبیل رحمان اور راضی دین کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے جو کہ گزشتہ روز دریائے ٹوچی کے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گئے۔ ونگ کمانڈر نے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔