جی او سی شمالی وزیرستان کی شہید کیپٹن عبدالولی خان وزیر کے والد سے ملاقات،دلی ہمدردی کا اظہار
جنرل آفیسر کمانڈنگ (سیون ڈویژن) میجر جنرل انجم ریاض نے شہید کیپٹن عبدالولی خان وزیر کے والد سے ملاقات کی اور شہید کے خاندان سے دلی ہمدردی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ملاقات میں جی او سی نے کہا کہ کہ فرض کی راہ میں شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے باعث فخر اور لائق تحسین ہیں، ہم شہداء کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،
کیپٹن عبدالولی وزیر نے 6 ستمبر 2022 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔