شمالی وزیرستان: بریگیڈ کمانڈر دوسلی کا مختلف سکولوں کا دورہ،بچوں میں کتابیں اور سٹیشنری سامان تقسیم
بریگیڈ کمانڈر دوسلی نے بوائز مڈل سکول گردائی اور چائلڈ فیسیلیٹیشن سکول سول ہسپتال دوسلی کے دورہ کیا۔ اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر نے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی اہمیت اور سکول سے باہر بچوں/بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانے کے حوالے سے لیکچر دیئے۔
بریگیڈ کمانڈر نے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر ان کو بیگز، سٹیشنری اور کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا جس پر بچوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دوسلی کے مختلف علاقوں کے سکولوں کے بچوں کو پاک فوج کی جانب سے کتب، سٹیشنری، بیگز اور کھیلوں کا سامان مہیا کیا جاتا رہا ہے۔