-
شمالی وزیرستان:بلڈ بینک کے قیام کیلئے یونٹ کمانڈر کا الخدمت فاؤنڈیشن کے حکام سے ملاقات
تحصیل میران شاہ میں مقامی یونٹ کمانڈر نے آغوش الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکبر علی خان اور ضلعی صدر خیر اللہ خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں آغوش الخدمت کی جانب سے ایکم خیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور شمالی وزیرستان کے لوگوں کی سہولت کیلئے بلڈ بینک کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔