باجوڑ: پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح
باجوڑ: پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح
باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2024 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر محسن جاوید مہمان خصوصی تھے۔ مہمانان گرامی نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں فضا میں کبوتر اور مختلف رنگوں کے غبارے بھی چھوڑے گئے۔
فیسٹیول میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی حاضرین نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کو دیکھ کر خوب انجوائے کیا اور سپورٹس کے فروغ کے لیے سیکورٹی فورسسز کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں ضلع بھر سے مجموعی طور پر 206 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کرکٹ کی 100، فٹ بال کی 32، ہاکی کی 8، والی بال کہ 24، بیڈمنٹن کی 32، تائیکوانڈو کی 5 اور خصوصی افراد کے گیمز میں 5 ٹیمیں شرکت کرینگی۔
کمانڈنٹ نے ٹیموں کے ساتھ بات چیت کی اور کھیلوں کے میچوں کا مشاہدہ کیا۔ پاکستان سپورٹس فیسٹیول 06 سے 21 مئی 2024 تک باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہے گا،21 مئی کو پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جسمیں آئی جی ایف سی نارتھ شرکت کرینگے اور تمام ونرز کھلاڑیوں کو بیش بہا انعامات سے نوازا جائے گا۔