سیکورٹی فورسسز کے زیر اہتمام باجوڑ کی عوام میں تعلیم اور ہنر کے فروغ کیلئے کلاسز اور ٹریننگ کا انعقاد
پاک فوج کے زیر اہتمام باجوڑ کے نوجوانوں کو باصلاحیت اور ہنر مند بنانے کیلئے وادی پشت اور سلارزئی میں حال ہی میں تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔اس کورس میں نوجوانوں کو آٹو مکینک،الیکٹریکل فیلڈ، ڈرائیونگ اور معیاری کمپیوٹر کورسز کی تربیت دی جاتی ہے۔اسی طرح کے ہنر بڑھانے کے پروگرام 24-2023 میں بھی منعقد کیے جا چکے ہیں جس میں کثیر تعداد میں مقامی نوجوانوں کو سیکورٹی فورسسز نے بنیادی تربیت دی تھی۔
گزشتہ 3 ہنر بڑھانے کے پروگراموں کو سلارزئی کے مقامی لوگوں نے بہت سراہا اور ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی درخواست کی تھی۔