باجوڑ؛کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ،علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر بات چیت
کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر محسن جاوید کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹرز باجوڑ سکاوٹس میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی کمشنرباجوڑ محمد انوار الحق ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد اور 150 سے زائد اہم سیاسی شخصیات، ملک و مشران اور باجوڑ کی نوجوان قیادت نے شرکت کی ۔
جرگے میں علاقے میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے مؤثر تجاویز پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی
برگیڈ کمانڈر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے تمام عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اور پاک آرمی باجوڑ کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں
آخر میں جرگے کے شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔