-
باجوڑ : تدریسی طریقوں کو بہتر بنانے کیلئے ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
باجوڑ کی تحصیل نوا گئی میں سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام تدریسی طریقوں کو بہتر بنانے کیلئے ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں مقامی ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مدثر ،محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران سمیت 130 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی ۔ٹیچرز ورکشاپ میں اساتذہ کو علم کی موئثر فراہمی اور تدریسی طریقوں کو بہتر بنانے کی ٹریننگ دی گئی۔شرکاء نے تعلیم کی ترویج کیلئے ورکشاپ کے انعقاد پر ایف سی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔