شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گولڈن ایرو بوائز ہاسٹل میں سالانہ نتائج کے اعلان کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا
شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گولڈن ایرو بوائز ہاسٹل میں سالانہ نتائج کے اعلان کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی یونٹ کمانڈر، عسکری حکام، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں طلباء نے تقاریر کے ذریعے معاشرے میں تعلیم کی اہمیت وافادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ہاسٹل کے تمام طلباء میں جی او سی 7 ڈیویژن کی جانب سے اسٹیشنری کی اشیاء، یونیفارم، جوتے، کپڑے اور روزمرہ استعمال کی ہاجین کٹ تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں نقد انعامات بھی پیش کیئے گئے۔