شمالی وزیرستان:تحصیل رزمک میں عید پر 15 لاکھ سیاحوں کی آمد،سیاحوں کا امن و امان پر اطمینان کا اظہار
شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھی ہے جس کا عملی نمونہ عید کے موقع پر تفریحی سرگرمیاں ہیں.شمالی وزیرستان کے سیاحتی مقام رزمک میں عید کے دنوں میں پندرہ لاکھ سے زائد سیاح پہنچ گئے۔ جوکہ بلترتیب تقریباً 23 ہزار گاڑیوں اور 1500 سو سے زائد موٹر سائیکلوں کے زریعے آئے۔سیاحوں نے منفرد اورتفریحی مقامات کی سیر کو عام لوگوں کیلئے یقینی بنانے پر مقامی ونگ کمانڈر سمیت انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا۔