-
شمالی وزیرستان:تحصیل غلام خان کے علاقے سیدگئی میں پاک فوج
شمالی وزیرستان:تحصیل غلام خان کے علاقے سیدگئی میں پاک فوج کے زیر اہتمام مقامی لوگوں کیلئے عید کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کل 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل سیدگئی اور لولی فقیراں گاؤں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے مقامی لوگوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے میگا سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔