پاک فوج کی جانب سے انٹرمیڈیٹ میں اعلی کارگردگی دکھانے والے یتیم طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم
پاک فوج کی جانب سے انٹرمیڈیٹ میں اعلی کارگردگی دکھانے والے یتیم طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم
"حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کے فاصلے سے بتایا کہ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اتنا قریب ہوں گے"
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے چار ہونہار اور قابل یتیم طلباء نے اپنی شبانہ روز محنت اور جہد مسلسل سے انٹرمیڈیٹ میں اعلی کارکردگی دکھا کر پورے شمالی وزیرستان کا نام فخر سے بلند کر دیا.یہ چاروں طلباء الخدمت یتیم فیملی سپورٹ پروگرام شمالی وزیرستان میں زیر تعلیم ہیں۔اس موقع پر ان طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن نے تمام طلباء سے ملاقات کی اور جدید لیپ ٹاپ بطور تحفہ دیا تاکہ طلباء جدید ترین علوم سے روشناس ہونے کے بعد اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کر سکیں۔اس پرمسرت موقع پر طلباء نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کے وہ وزیرستان کی ترقی اور امن میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔