پاک فوج کی زیر نگرانی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد
پاک فوج کی زیر نگرانی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد
مؤرخہ 07 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے سول ہسپتال میں فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ منعقد کیاگیا۔
جس میں فوجی اور سول میڈیکل اور ڈینٹل اسپیشلسٹ نے علاج معالجے کی خدمات سر انجام دیتے ہوئے کل 642 مریضوں کا علاج کیا جن میں 207 مرد، 153 خواتین ، 140 بچے اور 142 ڈینٹل کے مریض شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات اور مقامی لوگوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے بارے میں آگاہی کیلئے لیکچرز بھی دے گئے۔
کمانڈر دتہ خیل نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں اور بچوں سے ملاقات کی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔