شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں زیڑ پہاڑ پر آتشزدگی اور ریسکیو 1122 کی بروقت امدادی کاروائی .
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے خوشالی میں آج صبح زیڑ پہاڑ میں نامعلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ملتے ہی دو فائر وہیکل بمعہ 10 فائر فائٹرز جائے وقوعہ کی طرف بھجوا دیے گئے۔
ریسکیو 1122 سٹیشن ڈبل ون میرانشاہ اور سٹیشن ڈبل ٹو میرعلی کی ٹیموں نے مسلسل 3 گھنٹے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر قابو پاکر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ریسکیو 1122 کی بروقت امدادی کارروائی سے درختوں کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔ جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کی بروقت امدادی کاروائیوں کو خوب سراہا۔