شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں لوارگئی میں پانی سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں لوارگئی میں پانی سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔
شمالی وزیرستان کے گاؤں لوارگئی میں ایف ڈبلیو او کے تعاون سے پانی سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈر دتہ خیل اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ پانی سپلائی منصوبے کا افتتاح شہید کے بیٹے ایمل خان ولد صابر حسین اور مقامی بزرگ ملک گل جبار نے کیا۔
اس مبارک موقع پر کمانڈر دتہ خیل نے یتیموں اور معذوروں کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ اس کے بعد کمانڈر دتہ خیل نے مقامی ملک و مشران، نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ بات چیت کی جس میں انہوں نے علاقے میں جاری کمیونٹی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔
مقامی لوگوں نے منظر خیل میں جاری کمیونٹی پروجیکٹس کی پیشرفت اور اسے مزید بڑھانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔