-
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے اموات میں اضافہ
- 4 اپریل 2023
خیبرپختونخوامیں حالیہ بارشوں سے مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دوہفتوں سے جاری بارشوں سے صوبے میں متعدد مکانات کو نقصان بھی پہنچا ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے پشاورمیں 3، مردان میں دوبچے اورجنوبی وزیرستان میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی