افغانستان: طالبان کی کارروائی، سفارتی مشنز اور مساجد پر حملے کرنے والے داعش کے اہم کمانڈر ہلاک
افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن کیا، دارالحکومت کابل میں کی گئی کارروائی میں داعش کا علاقائی 'انٹیلی جنس اور آپریشنز چیف' قاری فاتح ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ قاری فاتح کابل میں سفارتی مشنز اور مساجد پرہوئے حملوں کا ماسٹرمائنڈ بھی تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے ایک اور آپریشن میں برصغیر پاک وہند میں داعش گروپ کا سرغنہ اعجاز امین آہنگر بھی دو دیگر دہشتگردوں کے ساتھ مارا گیا۔