کوہاٹ میں نماز تراویح کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔ ترجمان ضلع کوہاٹ پولیس کے مطابق دونوں نوجوان سپاہی قاسم اور آیاز آج رات کو موٹر سائیکل پر تراویح ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں علاقہ تپی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع ہی پر شہید ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان پہلے سے راستے میں گھات لگائے بیٹھے تھے اور واقعے کے بعد فرار ہو چکے ہیں۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملزمان کی تلاش کیلئے تپی اور نواح میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔