-
ڈیرہ غازیخان : خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی کاروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
- 14 فروری 2023
کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ شریف میں خفیہ کاروائی، ترجمان کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تونسہ شریف کے نواحی علاقے میں ہونے والی کاروائی میں 2مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔