-
افغان مہاجرین کو جاری 3 سو پاسپورٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ
- 18 مارچ 2023
ایف آئی اے کی جانب سے جعلی پاسپورٹ کے الزامات میں گرفتار ہونیوالے پاسپورٹ ملازمین کی نشاندہی پر پشاور سمیت صوبہ بھر میں جاری ہونیوالے تین سو سے زائد پاسپورٹس کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ، کراچی ایئر پورٹ ، اسلام آباد ایئر پورٹ، لاہور ایئر پورٹ پر گرفتار ہونیوالے افغان مہاجرین سے بھی جعلی پاسپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔