خیبر، نوشہرہ اور پشاور کے مخصوص علاقوں میں 31 ترقیاتی سکیموں کی منظوری
محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخواکے سسٹینیبل ڈیولپمنٹ یونٹ نے خیبر، نوشہرہ اور پشاور کے مخصوص علاقوں میں پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ کے زیر انتظام 30 کروڑ روپے لاگت کے 31 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔ ترقیاتی سکیموں کی منظوری سب پراجیکٹس ریویو اینڈ اپروول کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی گئی.
ان ترقیاتی منصوبوں میں گاوں سے مارکیٹ تک 4 دیہی سڑک، 7 گلیوں کی پختگی بشمول نکاسی آب کی سہولت، آب نوشی کی 11 سکیمیں، سیلاب سے حفاظتی پشتہ تعمیر کرنے کی ایک سکیم اور خیر سگالی کی 11 سکیمیں جن میں لڑکیوں کے سکول اور بنیادی مرکز صحت کی بحالی شامل ہیں۔ ان تمام منصوبوں کی نشاندہی مقامی آبادی کی تنظیموں نے کی تھی اور ان کی تکمیل بھی متعلقہ مقامی آبادی کی تنظیموں کے ذریعے کی جائے گی