پشاور، اسلحہ کی نوک پر نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور دیگر اشیاء چھیننے والا تین رکنی افغان گروہ گرفتار
تھانہ گلبرگ پولیس کی سٹریٹ کرائمز کے خلاف اہم کاروائی، راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور دیگر اشیاء چھیننے والا تین رکنی افغان گروہ گرفتارکیاگیا۔
گرفتار ملزمان میں ابراہیم ولد سعید اللہ، سعید خان ولد میربت خان اور عرفان ولد مفتی شامل ہیں جنکا تعلق افغانستان سے ہے۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم 45 ہزار روپے، 8 عدد قیمتی موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
ع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔