پاکستانی جیلوں میں قید 49 افغان شہریوں کو پاک افغان سرحد طورخم پرافغان حکام کے حوالے کردیا گیا
پاکستان کی جیلوںمیں قید 49 افغان شہریوں کو پاک افغان سرحدطورخم پر افغان حکام کے حوالے کر دیاگیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ان افغان شہریوں کو سفری و دیگرقانونی دستاویزات کی کمی کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں حراست میں لے کرجیلوں میں قیدکرکے رکھا گیا تھا۔
افغان صوبہ ننگرہارمیںافغان محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام نے بھی ان افغان شہریوں کی افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تصدیق کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ افغان شہری سفری ودیگر قانونی دستاویزات پاس نہ ہونے پرپاکستانی جیلوں میں قید تھے جنہیں گزشتہ روز پاک افغان سرحد طورخم میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا اور بعدازاں انہیں اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں سینکڑوں افغان قیدیوں کو افغان حکومت کے حوالے کیا گیا ہے