-
ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے موسم سرما کے 50 ہزار خصوصی خیمے ارسال
- 25 مارچ 2023
پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے مجموعی طور پر موسم سرما کے 50 ہزار خصوصی خیمے ارسال کئے جا چکے ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ا ین ڈی ایم اے )کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 11 مارچ کو خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران 13 دنوں میں 36 پروازوں کے ذریعے موسم سرما کے 50 ہزار فیملی خیمے ترکیہ بھیجے گئے ہیں