سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب کے حکام کے مطابق دہشتگردی کے خدشات پہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر گوجرانولہ اور ڈیرہ غازی خان میں کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام شامل ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 420 کومبنگ آپریشن میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ دہشتگردی میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
’بحیثیت قوم ہم آرمڈ فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘