جنوبی وزیرستان: فورسز کی کار روائی میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی
جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کے علاقہ زانگاڑا میں فورسز نے کار روائی کرتے ہوئے 8 عسکریت پسندوں کا مارا تھا جن میں سے تین کی شناخت کمانڈر محبوب عرف زیرک، کمانڈر تنزاگل عرف افغان جبکہ کمانڈر گوہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان عسکریت پسندوں میں سے ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود جبکہ دو کا تعلق وزیر علاقہ سے بتایا جا رہا ہے جبکہ دیگر مارے جانے والوں میں افغان عسکریت پسند بھی شامل ہیں جن کی شناخت ابھی باقی ہے۔
ذرائع کے دعویٰ تھا کہ مارے گئے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان تھا جبکہ یہ عسکریت پسند حکومت کو کئی واردات میں مطلوب تھے۔