خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق، 44 زخمی
ملک کے مختلف شہروں میں رات کو آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں خیبر پختونخوا میں 9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوگئے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب تک کی اطلاعات کےمطابق صوبہ بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا میں زلزلے سےحادثات کےنتجے 9 افراد جابحق جبکہ 44 افراد زخمی ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات 9 بج کر 47 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 محسوس کی گئی تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا جس کی گہرائی 180کلومیٹر تھی۔