دہشت گردی اور بھتہ خوری، خیبر پختونخوا میں ملزمان کو ’مصنوعی ذہانت‘ پکڑے گی
خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ اخترحیات گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھتے کی کالوں کو ٹریس کرنے کے لیے ڈیجیٹل لیب قائم کی جا رہی ہے۔
آئی جی اخترحیات گنڈا پور کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ کی مدد سے اب مشتبہ افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آزمائشی بنیاد پر ریڈ زون اور حساس عمارتوں میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائیں گی۔
جدید کیمروں میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے چہروں کے ساتھ اواز کی پہنچان بھی ممکن ہوجاتی ہے اگر ایک بار کوئی کیمروں کے سامنے گزرے تو اس کا ڈیٹا ہمارے پاس آ جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا قیام بھی ناگزیر ہو چکا ہے اس منصوبے سے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔