ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کو دہشت گردی اور بدامنی سے نمٹنے کیلئے بکتربند گاڑیاں فراہم
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات خان کے حکم پر ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ریجنز کو دہشت گردی اور بدامنی سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ طور پر8عدد بکتر بند'اے پی سیز'گاڑیاں فراہم کی گئیں۔
اس سلسلے میں ٹیلی کمیونیکشن برانچ پشاور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ریجن اور بنوں ریجن کے پولیس کو4-4 عدد'اے پی سیز'گاڑیاں حوالہ کی گئیں ۔
واضح رہے کہ آئی جی پی نے ان علاقوں میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر وہاں کی پولیس کو'اے پی سیز'گاڑیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔