-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ کی ملاقات
- 10 فروری 2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے جمعہ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے بحیثیت نگران وزیر اعلیٰ ذمہ داریاں سنبھالنے پر محمد اعظم خان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر افغان قونصل جنرل نے پولیس لائنز دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر وزیر اعلیٰ سے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی