پاکستان کا افغان سرزمین سے دہشتگرد کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار
وزیردفاع خواجہ آصف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے، پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگرد کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دورہ پر افغانستان ہیں، اس موقع پر پاکستان کی جانب افغان سرزمین سے دہشتگرد کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کی روک تھام، کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا۔
افغانستان عبوری حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ افغانستان نے پاکستانی جیلوں میں قید افغان شہریوں کی رہائی کی درخواست کردی۔