خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام آل پاکستان فن میلہ کا آغاز
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صوابی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے تین روزہ آل پاکستان فن میلہ عنوان ''ارتکا (فن انقلاب) "کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر کی مختلف جامعات سی250سے زائد طلباء و طالبات شریک ہیں۔
فیسٹیول میں فن و ثقافت، تھیٹر ڈرامے، فن خطاطی،مجسمہ سازی ،آرٹ اینڈ فیشن شوز، لائیو پینٹنگ اور فیشن ڈیزائننگ میں مختلف ماڈلز کی کیٹ وال شامل ہے.فیسٹیول کے انعقادکا مقصد مختلف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو اپنے ہنر کو پیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کیساتھ ساتھ ان کے فن کے حوالے سے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرانا ہے