-
نوشہرہ: پولیو ٹیم پرفائرنگ، حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار
- 16 اپریل 2023
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے کھنڈر میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار کی جانب سے جوابی کاروائی میں حملہ آور زخمی ہوگیا۔ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیم پر فائرنگ گھر کے اندر سے ہوئی، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردی