افغان طالبان نے تین ہسپتالوں کیلئے پاکستان سے بجٹ مانگ لیا
افغان قائم مقام وزیر صحت عامہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے تین ہسپتالوں کے بجٹ کے بارے میں بات کی ہے۔ قلندر عباد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عطیہ دینے والی تنظیموں نے ملک میں سیاسی پیش رفت کے بعد گزشتہ 18 ماہ کے دوران ملک میں کم از کم 40ہسپتالوں کا کوویڈ بجٹ معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی معطلی اور صحت کے منصوبوں پر پابندیوں نے ملک میں صحت کی خدمات کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی امداد فراہم نہیں کرتے تو امارت اسلامیہ اس کا کوئی حل نکالے گی۔عباس نے کہا، "اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے، تو ہم تینوں ہسپتالوں کے لیے فنڈ کو سالانہ بجٹ میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں.