بنوں لنک روڈ کاشو پل پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
بنوں لنک روڈ کاشو پل پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ ، پولیس کی جوابی کارروائی ، حملہ ناکام بنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود لنک روڈ نالہ کاشو پل پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد شدت پسندوں نے مختلف اطراف سے گھیرے میں لے کر چھوٹے بڑے ہتھیاروں کیساتھ آندھا دھند فائرنگ کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہو گئے دونوں اطراف سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے ۔