بنوں میں اسکول کے باہر کار سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق
بنوں میں اسکول کے باہر کار سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔بنوں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کار پر سوار نامعلوم افراد نجی اسکول کے سامنے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔فائرنگ کی نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عارف اللہ ، عبداللہ ، احسان اللہ اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عارف اللہ پولیس اہلکار جب کہ محمد عبداللہ اسکول کا عالب علم ہے۔