-
جنوبی وزیرستان سے نایاب پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئ
- 02 اپریل 2023
محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے پشاور کراچی ہائی وے کے بنوں۔ ڈی آئی خان سیکشن پر ایک مشتبہ گاڑی کو روکا اور اس سے 42 ڈیموسیل نسل کی کونجیں قبضے میں لے لیں۔
سائبیرین کونجیں جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے بنوں منتقل کی جارہی تھیں۔
پرندے قبضے میں لینے کے بعد ملزم کے خلاف جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔