پاک ایران سرحد پر شہید 4 سکیورٹی اہلکار فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے جلگئی سیکٹر میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک شیر احمد کی نماز جنازہ تونسہ، لانس نائیک محمد اصغر کی نماز جنازہ کوٹ ادو ،سپاہی عبدالرشید کی نماز جنازہ صحبت پور اور سپاہی محمد عرفان کی نماز جنازہ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سینیئر حاضر و ریٹائرڈ سروس افسران،سپاہیوں، اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ کیچ کے جلگئی سیکٹر میں ایرانی حدود سے دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔